اوکاڑہ،20دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،وزیراعلی پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ میاں عبدالرشید بوٹی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اشرف خان سوہنا نے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو تقرر نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک متحرک فعال ادارہ لوگوں کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری وسائل کو خوش اسلوبی ،کفایت شعاری سے علاقائی خدمت کے لئے بروئے کار لا سکتا ہے لوگوں کی مشکلات کے حل علاقائی ترقی میں سرکاری ملازمین کلیدی کردار ادا کرنے کی اسطاعت پیدا کریں تاکہ عام لوگوں کی سرکاری محکموں سے وابستہ توقعات پوری ہوسکیں شہری زندگی کے مسائل کے حل کے لئے میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں ادارے کو فراہم کی جانے والی جدید مشینری اوکاڑہ شہر میں صفائی ستھرائی کے مسائل کو حل کرنے ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور شہر کے سیوریج کو چالو رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ میاں عبد الر شید بوٹی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اشرف خان سوہنا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہر لیاقت بیگ،پی ٹی آئی راہنما آصف گجر نے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب گورنمنٹ نے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ نبھایا ہے سرکاری ملازمین یقینا پنجاب حکومت کے ترقی اور خوشحالی کے مشن میں اپناکردار اد اکریں گے اس موقع پر انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے ڈرائیورز میں گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔











