عارف والا، 16 دسمبر ( اے پی پی):عارف والا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے 16 دسمبر 2014میں 144 معصوم بچوں اساتذہ و دیگر شہداء کی یاد میں دارالفلاح آرفن کے زیر اہتمام بلدیہ چوک میں شمعیں روشن کی گئیں شمعیں روشن تقریب میں دارالفلاح آرفن کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد شیخ ۔ سابقہ صدر بامحمد ابرار ۔ صدر پریس کلب محمد انعام بٹ سمیت بچوں اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور انکی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔











