قائد اعظم کےیوم پیدائش کے موقع پر  ڈبل وکٹ و یل چیئر  کرکٹ لیگ  میرپورخاص ہیروز نے جیت  لی

49

میرپورخاص، 26 دسمبر (اے پی پی): )  گلستان معذورین کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کی 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر  آٹھ ٹیموں کے درمیان ہونے والے  ڈبل وکٹ و یل چیئر  کرکٹ لیگ کھیلا  گیا ، جسے  میرپورخاص ہیروز نے جیت کر اپنے نام کرلیا ہے ۔

گلستان معذورین کی جانب سے ہونے والے کرکٹ لیگ میں میرپورخاص کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے دو ٹیمیں میرپورخاص ڈائمنڈ اور میرپورخاص ہیروز فائنل میں پہنچیں فائینل میچ کے دوران   میرپورخاص ڈائمنڈ نے 24 رنز اور میرپورخاص ہیروز نے 25 رنز بنا کر فاتح قرار پائی جب کے دیگر ٹیموں میں میرپورخاص ٹائگرز، میرپورخاص ایگلز، میرپورخاص گولڈز، میرپورخاص شاہین، میرپورخاص اسٹار، میرپورخاص سلور سمیت دیگر ٹیمیں شامل تھیں۔

لیگ کا افتتاح  ڈپٹی ڈائریکٹر شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایچ آر ڈولپمینٹ پروگرام محمد فہیم اور فاؤنڈر پاکستان پیراڈائیز ایسوسی ایشن ایس ایم سعید نے کیا جب کہ لیگ کے بہترین بیٹس مین اظہر علی اور شہباز احمد،  بہترین بالر جے رام مالہی تھے۔

شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس کامپلیکس میں  ڈبل وکٹ ویل چیئر  کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں  ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان نے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ وہ قومیں زندہ رہی ہیں جنہوں نے اپنے ہیروز کو نہیں بھولا ہو،ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

تقریب میں سرپرست اعلی گلستان معزورین آفاق احمد، صدر قمر الدین ملک،  چیئرمین دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن محمود حسین صابری، صدر یوتھ اسپورٹس کمیٹی امام بلوچ، ڈویژنل اسپورٹس کمیٹی کے عبدالسلیم خان، انجنیئر نوشاد بدر، سول سوسائٹی ایکٹیوسٹ معیز پاکستانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ  ایم یو جے ورکرز کے صدر شاہد جمیل، جنرل سیکریٹری سلیم شعاعی کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے دفتر اور آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمینٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان زئی کی جانب سے بھی بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں  کیک کاٹا گیا   ۔