نوشہرہ ورکاں، 02 دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سائرہ عمرکی زیرصدارت تحصیل آفس گوجرانوالہ میںماہانہ ریونیوعوامی خدمت کچہری میں سائلین نےدرستگی ریکارڈ، فرد اجراء،کھیوٹ بلاک، سرکاری زمینوں پر قبضے، انتقالات اجراء، ریونیو نقول، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل اجراء، ریونیوولینڈ ریکارڈ عملہ کے رویےبارے درخواستیں دائر کیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ سائلین کو ریونیوسروسز کی ایک چھت تلےفراہمی بورڈ آف ریونیو پنجاب کااحسن اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کا کہنا ھے کہ ریونیو سروسزکی فراہمی میں شفافیت اورآسانی لاکرعوام کوریلیف فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کا کہنا ھے ماہانہ ریونیو کچہری میں اے سی(سٹی وصدر)، سب رجسٹرار اربن، رورل، تحصیلداران ودیگر نے شرکت کی۔











