لوگوں کو ریلیف او ر آسانی سرکاری محکموں کی اولین ذمہ داری ہے   ،کمشنر ساہیوال ڈویژن

30

اوکاڑہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف او ر آسانی سرکاری محکموں کی اولین ذمہ داری ہے  ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاتر کی کار کردگی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ افسران کو متحرک اور فعال بنانا ہے فیلڈ عملہ کو لوگوں کی خدمت اور راہنمائی کے لئے مامور کئے رکھنا ہے زمین جائیداد سے جڑے معاملات عام لوگوں کی لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ان مسائل کو فوری حل کیا جانا ضروری ہے جس کے لئے تمام متعلقہ محکمے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ ،اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان بھی موجود تھے ۔ کمشنر ساہیوال نے ہدائیت کی کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور ان کی پیروی کر کے مسائل کو حل کروایا جائے کھلی کچہری میں ریونیو یپارٹمنٹ سے متعلقہ درخواستوں کو فوری حل کرنے اور فیلڈ عملہ کو اس سلسلہ میں رپورٹ کرنے کی بھی ہدائیت کی گئی۔