اسلام آباد، 14 دسمبر (اے پی پی ): لیبیا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر فاوزی الطاہر النویری کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی کاروائی دیکھی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور لیبیا کے مابین تعلقات تاریخی ہیں۔لیبیا کے پارلیمانی وفد نے سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان سے ملاقات کی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے امور کاجائزہ لیا گیا۔











