مانسہرہ ؛ ملکنڈئی کے قریب سڑک پر زخمی چیتا کو ریسکیو کر لیا گیا

7

 کاغان،05 دسمبر(اے پی پی ):شاہراہِ کاغان پر ملکنڈئی کے قریب سڑک پر زخمی چیتا کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کو سڑک کنارے زخمی حالت میں چیتا نظر آیا جو بھاگنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا،  کے ڈی سٹاف نے محکمہ وائلڈ لائف کے مقامی سٹاف کو آگاہ کر کے زخمی چیتے پر مشکل سے قابو پایا اور چیتے کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایمبولینس میں مزید طبی امداد اور معائنے کیلئے  وائلڈ لائف فیزنٹری ڈھوڈیال میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔