میرپورخاص؛ مہران کالونی و گل کالونی کاہو جو دڑو میں موبائل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

5

میرپورخاص،05 دسمبر( اے پی پی):جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تحت مہران کالونی و گل کالونی کاہو جو دڑو میں موبائل فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ کیمپ میں   ڈاکٹر ذوالفقار خاصخیلی نے میڈیکل کیمپ  میں ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کا مفت طبی  معائنہ کیا اور انہیں دوائیاں مفت مہیا کی گئیں اور مختلف قسم کے میڈیکل ٹیسٹ فری کئے گئے ۔

موقع پر موجود مریضوں اور علاقہ معززین نے جماعت اسلامی کی جانب سے غریب و پسماندہ علاقے مہران کالونی کاھو جو دڑو میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کرکے بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب   عوامی خدمت  کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی یونین کونسل 11 کے ناظم محمد راحیل ، جماعت اسلامی مہران کالونی کے رہنما و سابق امیدوار جنرل کونسلر رشید احمد،موبائل  میڈیکل ہیلتھ انچارج میاں زین  ،توقیر حسین ، شاھد مری ، محمد رمضان سمیت دیگر رضاکار بھی موجود تھے۔