مری؛ریسکیو 1122 کے اہلکارایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت مدد مہیا کرنے میں مصروف

8

مری،31 دسمبر(اے پی پی):ریسکیو 1122 کے اہلکار بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کرنے میں مصروف ہیں، جس کا مقصد  کسی بھی ہنگامی صورتحال پر  بروقت قابو پانا ہے۔

ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے  قائم کردہ فسیلیٹیشن سنٹرز اور  ریسکیو اسٹیشنز پر ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے فرائض دے رہے ہیں۔

مری میں13 ایمبولینسز، 6 فائر وہیکل،2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیک پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض دینے میں مصروف ہیں۔