مری،28 دسمبر(اے پی پی): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے مری ریسکیو1122 کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے مری کو 20 اضافی ریسکیو موٹر بائیک دیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو موٹر بائیک سٹریٹیجک لوکیشن پہ تعینات کی جائیں گئیں، شدید موسم میں راولپنڈی ڈویژن میں ریڈ کوڈ ایکٹو ہو گا،شہری ایمرجنسی میں فوری ریسکیو 1122 ڈائل کریں۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ برفباری سیزن میں 13 ایمبولینسز، 8 فائر وہیکل، 2 ریسکیو وہیکلز، 22 ریسکیو بائیک اور سٹاف ہائی الرٹ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی رسپانس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











