مری ٹورازم پولیس سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مصروف، سیاحوں کا خراج تحسین 

18

مری،31 دسمبر(اے پی پی):ڈی پی او مری فراز احمد  کی ہدایت پر مری ٹورازم پولیس سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے، ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو تحفظ اور سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے بہترین سروس ڈیلیوری پر مری ٹورازم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لئے جوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے، گمشدہ بچوں کو بھی والدین کے حوالے کیا اور سیاحوں کو بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے محتلف راستوں پر گائیڈ کیا۔

ڈی پی او مری فراز احمد کی طرف سے ٹورازم پولیس فورس کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق مری میں شہریوں اور سیاحوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مری آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس کے فیلڈ افسران یا ہماری ہیلپ لائین 15 اور 1757 دفتر نمبر 0519269277 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔