ملتان، ورکرز کے مسائل کا حل یونین کی پہلی ترجیح ہے، لیبر اتحاد یونین

44

ملتان، 21دسمبر( اےپی پی):لیبر اتحاد یونین کے نو منتخب عہدیداران کی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آمد کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔یونین کے صدر منظورحسین اور جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان عہدیداران میں شامل تھے۔کمپنی انتظامیہ نے یونین کے نو منتخب عہدیداران کو خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔عہدیداران کی آمد پر ورکرز کی جانب  سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر کمپنی انتظامیہ اور یونین عہدیداران نے  کمپنی کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا اور کمپنی انتظامیہ کی جانب سے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو ورکرز کے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ یونین کے نومنتخب جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے مسائل کا حل یونین کی پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا یونین کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ کا  مکمل ساتھ دے گی۔کمپنی کے تمام  سیکٹرکے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔یاد رہے کہ ورکرز ریفرنڈم میں لیبر اتحاد یونین نے731 ووٹ حاصل کر کے جیت اپنے نام کی۔ریفرنڈم میں  میونسپل ایمپلائز یونین اور غازی یونین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔