ملتان؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کا قاسم بیلہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا، ریکارڈ کی پڑتال کی

19

ملتان، 22 دسمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر لینڈ ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن کا آغاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کا اچانک قاسم بیلہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا، ریونیو عملے کی حاضری اور ریکارڈ کی پڑتال کی اور موقع پر شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیرنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کا عملی نفاذ جاری ہے، لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر شہریوں کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ درستگی ،فرد ملکیت اور فوری رجسٹری کیلئے شفاف سسٹم نافذ ہے۔