خیرپور،22دسمبر(اے پی پی):سیوا ڈویلپمنٹ ٹرسٹ سندھ کے زیر اہتمام جیم خانہ کلب میں اقلیتوں کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر منارٹی رانجھن داس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے آپ کو آگے آنا ہوگا۔
شائستہ کھوسو نے کہا کہ جو اقلیتوں کے مسائل ہیں وہ ہم مسلمانوں کے بھی ہیں۔
ایڈوکیٹ ممتاز لاشاری نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے آئین کے ارٹیکل 36 میں اقلیتوں کو آزادی ہے کہ وہ اپنے تہوار آزادی سے مناسکتے ہیں اور کہا کہ منارٹی کا تعلق مذہب سے نہیں،انڈیا میں مسلمان اقلیت میں ہیں تو کہیں عیسائی اقلیت میں ہیں اس کو مذہب سے جوڑنا صیح نہیں ہے۔
تقریب میں ہندو اور عیسائی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











