ملتان،20دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور فوڈ کنٹرولر نے بند بوسن پر قائم نجی گودام پر چھاپہ مارا،جس دوران سرکاری آٹے کو پرائیویٹ تھیلوں میں پیکنگ کرنے والے ملزمان پکڑے گئے ہیں، 2 سو سے زائد تیار تھیلے برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ بھرائی کیلئے تیار 9 سو بوری بھی قبصے میں لے لیے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے کہا کہ گندم سمگلنگ مافیا کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کیا گیا ہے ، فلور ملز کو مکمل کوٹے کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی کا الٹی میٹم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام ہول سیل پوائنٹس کی جیو ٹیگنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ سیکرٹری فوڈ پنجاب آٹے سپلائی کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔











