ملتان؛کرسمس کی خصوصی تقریب چرچ میں منعقد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے کیک کاٹا

20

ملتان، 25 دسمبر(اے پی پی):کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر مسیحی برادری کیلئے خصوصی انتظامات، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کی چرچ میں خصوصی تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ڈویژنل انتظامیہ کیجانب سے مختلف چرچز میں کرسمس  ٹری، سینٹا ڈریس گفٹ کئے گئے۔

 ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے کہا کہ کمشنر کی ہدایت پر کیک، بچوں میں تحائف، بڑوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں سیکورٹی کے بھی فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں

روبینہ کوثر نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار مبارک ہو ل۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے ، اسلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو معاشرے کے دوسرے شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔

مسیحی برادری نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، ہم مل کر پاکستان کو امن،خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔