پاکپتن؛بصارت سے محروم افراد کے فری علاج معالجے کیلئے دو روزہ ملک ظہورالحق فری آئی کیمپ کا انعقاد

10

پاکپتن،25دسمبر(اے پی پی): بصارت سے محروم افراد کے فری علاج معالجے کیلئے دو روزہ ملک ظہورالحق فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری آئی کیمپ میں ماہر آئی اسپیشلسٹ نے ناصرف بینائی سے محروم افراد کی آنکھوں کے فری اپریشن کئے بلکہ ان کو  مفت لینز،ادویات اور چشمے بھی فراہم کئے۔

غریب اور مستحق مریضوں نے اس عظیم  خدمت پر ملک ظہورالحق فری آئی کیمپ کی پوری ٹیم کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔