کرسمس کے تہوار پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیورز ہمہ وقت تیار ہیں؛ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ ظفراقبال

43

اوکاڑہ،25دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال  ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے کہا ہے کہ کرسمس کے سلسلے میں ضلع بھر میں ہونے والے اجتماعات اور بازاروں میں احسن طریقے سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کی گئی ہے،ضلع بھر میں کرسمس کے تہوار کے موقع پر چرچوں کو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ریسکیو کی 18 سے زائد گاڑیوں اور 100 سے زائد ریسکیورز فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ریسکیو سیفٹی آفیسرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ایمرجنسی کوریج کی یقینی بنا رہے ہیں۔