ملتان ؛ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

15

ملتان، 13 دسمبر (اے ی پی ): ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مشتاق کالونی ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا جائزہ لیا اور ٹمبر مارکیٹ سیوریج منصوبے ، ایم ڈی اے چوک تا رضا آباد سڑک کی تعمیر کا معائنہ کیا۔

ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے کہا کہ مشتاق کالونی ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے اور جنریٹر روم کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ سیوریج منصوبے میں سست روی کا نوٹس لے لیا گیا ہے، ہر مین ہول کی تعمیر کے لئے علحیدہ علحیدہ لیبر لگائی جائے،مین ہول کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔

جواد کلیم اللہ نے کہا کہ  ایم ڈی اے چوک تا رضا آباد سڑک کی تعمیر کا کام بھی تیز کیا جائےاور سڑک پر پتھر ڈالنے اور بچھانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔

وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان ، ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی ہمراہ تھے۔