ملتان ؛کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت واسا، میپکو مسائل بارے اجلاس،ریکوری اہداف بہتر بنانے کی ہدایت

7

ملتان، 28 دسمبر (اے پی پی ): کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت واسا، میپکو مسائل بارے اجلاس ہوا۔اجلاس میں کمشنر نے واسا کو ریکوری اہداف بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ واسا ریکوری اہداف بہتر بنانے کیلئے سخت حکمت عملی مرتب کرے۔

 کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے واسا فیس ریکوری کو آؤٹ سورس کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ واسا بزنس اسٹرکچر میں بہتری لاکر آمدن بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ واسا، میپکو حکام باہمی ربط بہتر بنا کر مسائل کو حل کریں۔

ایم ڈی واسا نے کہا واسا کا اس ماہ میپکو کو 20 ملین روپے ادائیگی کا وعدہ کیا ہے جبکہ 10 ملین روپے ادا کئے جاچکے، 10 ملین روپے مزید ادا کردیے جائیں گے۔

 اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر موجود تھے اور اجلاس میں واسا، میپکو حکام بھی شریک ہوئے۔