ملتان ، 08 دسمبر (اے پی پی ): ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ(اپنا) سالانہ کنوینشن 2022 کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ ، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین برن سنٹر ڈاکٹر محمد انور، شعبہ نیورو سرجری سے ڈاکٹر زاہد حسین سمیت ڈاکٹر صائمہ اشرف ، ڈاکٹر عامر حنیف اور ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی اور مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں رواں ماہ منعقد ہونے والے کنونشن کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ دوران اجلاس مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو انتظامات کے حوالے سے پیشرفت بارے بریفننگ دی۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ترقی پانے والے فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی زیر نگرانی منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔
اس موقع پر سینئر افسران کی جانب سے ترقی پانے والوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ ترقی پانے والے میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید ، پروفیسر ڈاکٹر قدیر چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، پروفیسر ڈاکٹر آصف عمران اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب شامل تھے۔











