موٹروے پولیس کی دوران بارش ٹریفک ایڈوائزری جاری، سپیڈ کم،فاصلہ مناسب رکھنے کی ہدایت

19

ملتان، 29 دسمبر(اے پی پی):ترجمان موٹروے پولیس ایم فور نے موٹروے پر موسم سرما کی بارش میں روڈ کنڈیشن پر بریفنگ جاری کر دی۔انہوں نے کہا کہ شہری بارش میں گاڑی کی سیپڈ کم رکھیں، دوران ڈرائیونگ ڈرائیورز اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور ڈبل انڈیکیٹرز اور وائیپرزکے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ شہری بارش میں روڈ سلیپری کی وجہ سے انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں۔

 ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ کسی بھی پریشانی یا تکلیف سے بچنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130 پر کال کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے سمارٹ فون ایپ “ہمسفر ایپ” دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس ہمہ وقت آپ کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔