نوشہرہ ورکاں؛دھند کے طوفان کے باعث مختلف حادثات میں سات افراد زخمی

12

نوشہرہ ورکاں،29 دسمبر( اے پی پی):پنجاب کے وسیع تر علاقہ میں دھند کے طوفان کے باعث مختلف حادثات میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 گوجرانوالہ روڈ پر موضع بڈھا گورائیہ کے قریب شدید دھند کے باعث گوجرانوالہ جاتی تیز رفتار کار  سڑک کے کنارے پر پڑے کھڈے سے جمپ لیکر  چار فٹ گہرے کھیتوں میں گر کر الٹ گئی اور ڈرائیور سمیت  تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک اور واقعے میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بر وقت موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیا۔