نوشہرہ ورکاں،15دسمبر(اے پی پی): تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں سٹاف کے تمام ارکان قابل احترام ہیں اور ہر ورکر کی گرانقدر خدمات کو بھلایا نہیں جائیگا، اسی سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں سے ریٹائر ہونے والے چار ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام نجی مارکی میں کیا گیا۔
الائیڈ پروفیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کے صدر طارق جاوید خاں اور جنرل سیکرٹری حافظ ظل ربانی اور دیگر ساتھیوں نے الوداعی تقریب کو خوب سجایا اور ریٹائرڈ ہونے والے چار ملازمین راؤ خان محمد،محمد اسماعیل، چاچا محمد رفیق،بھائی پرویز اقبال کے علاوہ سٹاف ممبران حافظ عاصم،جاوید مسیح، رانا دلبراورہسپتال کے مختلف شعبوں کے درجنوں ملازمین اور سینئر ڈاکٹرز کو حسن کارکردگی شیلڈ اور ٹی کپ دیئے گئے۔
تقریب میں ایم ایس ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مقصود ظفر مان،سابق ایم ایس ڈاکٹر عرفان ریاض، سرجن ڈاکٹر زبیر رسول چیمہ، ڈاکٹر محمد عدنان ، ڈاکٹر عمیر احمد، ڈویژنل صدرالائیڈ ہیلتھ ندیم افضل چیمہ، جنرل سیکرٹری پنجاب میاں شبیر احمد اور ہسپتال کے تمام سٹاف کے ارکان اور میل فی میل ڈاکٹرز بھی شریک تھیں۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر الائیڈ ہیلتھ ندیم افضل چیمہ اور ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جو بہترین کارکردگی میں پنجاب سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ ظل ربانی نے ادا کیے اور شرکاء کو مختلف حوالوں سے مصروف رکھا۔











