نوشہرہ ورکاں، 13 دسمبر(اے پی پی ): پرائیویٹ سیکٹر میں جہاں معیاری تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہاں نجی سکول سسٹم نوشہرہ ورکاں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا،سپورٹس ڈے کا انعقاد نوشہرہ ورکاں اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں بچوں کے ساتھ والدین نے بھی بھر پور شرکت کی۔
مہمانوں میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر یاور رندھاوا،محمد رمضان ریسکیو 1122محمد ابو بکر تحصیل سپورٹس آفیسر نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
سپورٹس ڈے کے موقع پر نجی سکول سسٹم کے پرنسپل رضوان شاہد جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نو شہرہ ورکاں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی قوم کے بچوں کو نشہ جیسی لعنت سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں۔











