ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے؛پیر معصوم جان سرہبدی

13

ٹنڈومحمدخان ،24 دسمبر (اے پی پی ): مسلم لیگ ن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر پیر معصوم جان سرہبدی نے کہا کہ ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہا ہے، ان کی سیاسی بصیرت و تجربہ ملکی و معاشی حالات بدل دے گا، ملک اس وقت درست سمت پر گامزن ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔پنڈال میں پہنچنے پر پیر معصوم جان سرہندی اور پیر غلام عمر مجدد خان سرہندی کا شاندار استقبال کیا گیا۔پیر معصوم جان سرہندی نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور کرسمس کیک کاٹا۔

 تقریب سے پیر معصوم جان سرہندی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان  ایک ڈوبتا ہوا ستارہ ہے، وہ بخوبی جانتا ہے کہ میاں نواز شریف کے ملک واپسی کے بعد اس کی عوام میں مقبولیت و سیاست یکسر طور پر ختم ہوجائے گی۔ وہ میاں صاحب کی واپسی روکنے کے لیے اسمبلیاں توڑنے سمیت دیگر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قائد نواز شریف جنوری میں ملک واپس آرہے ہیں، میاں نواز شریف کی ملک واپسی پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔