لاہور،18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ماڈل ٹائون لاہور میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ماڈل ٹائون آمد پر ان کا استقبال کیا، دونوں قائدین نے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔











