ملتان،18 دسمبر ) اے پی پی ):ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب ڈاکٹر ریاض نذیر گاڑا،ڈی آئی جی پٹرولنگ پنجاب صادق علی ڈوگر کے حکم پر پی ایچ پی افسران کو جدید ایپ(ای پی پی ) کےاستعمال کیلئے ٹرینگ کے ساتھ مرحلے وائزملتان ریجن کی پٹرولنگ پوسٹوں کو جدیدکمپیوٹرسسٹم دینے کی تقریب کا ریجنل آفس میں انعقاد کیا گیاجسمیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملتان جلیل عمران خان غلزئی نے جدیدکمپیوٹرسسٹم تقسیم کیے۔
نئے سسٹم سے پنجاب لیول اور ملتان ریجنل کی سطح پر نئی جہت پیدا ہوگی۔ جسکا بنیادی مقصدہائی ویز پر کریمنل ایکٹیویٹیز کو کنٹرول کرنے میں اشتہاری مجرم،مشکوک افراداور چوری شدہ گاڑیوں کو پکڑنا انتہائی آسان ہوجائےگا۔ پٹرولنگ پولیس شاہراؤں پر عوام الناس کی خدمت کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔
اس موقع پر ریڈرسب انسپکٹر جاوید اولکھ اوردیگر سٹاف بھی موجود تھا۔











