اسلام آباد،29دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور وزیراعظم کو آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ’’کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان ‘‘ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











