ملتان،29 دسمبر(اے پی پی ): ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نکاسی آب کی شکایت پردائرہ بستی، محبوب کالونی کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیوریج ساؤتھ ڈویژن کے سٹاف کو موقع پر طلب کر لیا اور ڈی واٹرنگ پمپ کے بند ہونے کا نوٹس بھی لیا جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو خرابی دور کر کے ہنگامی بنیادوں پر پمپ چلانے کی ہدایت کی اور ٹمبر مارکیٹ میں سیوریج منصوبے کا بھی جائزہ لیا ۔
ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے بھٹہ کالونی کا بھی دورہ کیا اور ریلیف کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا معائنہ کیا اور سوئی گیس روڈ پر سیوریج کے جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہا پائپ لائن ڈالنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ ڈویژن منعم سعید بھی ہمراہ تھے۔











