وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی گئی

8

اسلام آباد۔30نومبر  (اے پی پی): وزیر اعظم شہباز شریف   کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے اعظم نذیر تارڑ کے بطور وزیرقانون خدمات کو سراہا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی گئی، شہداکے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اجلاس میں کوئٹہ  خودکش حملے کی شدید مذمت کی گئی۔وفاقی کابینہ نے قائداعظم یونیورسٹی اور بہارہ کہو بائی پاس تنازعہ پر کمیٹی کی سفارشات ، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی دو عمارات کی شفاف بڈنگ کے عمل کے ذریعے نیلام کرنے سمیت دیگر نکات کی منظوری دیدی۔