پاکپتن؛پولیس نے 5رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

13

پاکپتن ، 16 دسمبر (اے پی پی ):پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 5رکنی عثمان عرف شانی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گینگ ڈکیتی ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔گرفتار گینگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور پاکپتن کے علاوہ بہاولنگر اور دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہے۔

گرفتار گینگ نے دوران تفتیش 23 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کر لیا۔گینگ سے وارداتوں کے دوران چھینا گیا سامان 15 عدد موٹر سائیکلیں ، نقدی ، طلائی زیورات ، سولر پینلز وغیرہ برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کے علاوہ گرفتار گینگ سے بازیافتہ سامان کی کل مالیت 18 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔

گرفتار ڈکیت گینگ سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا یے ۔گرفتار ڈکیت گینگ سے مزید تفتیش جاری اہم انکشافات متوقع ہے۔