پاکپتن؛ تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

18

پاکپتن،13 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید توصیف حیدر کی قیادت میں تھانہ فریدنگر پولیس  نے  کارروائی کرتے  ہوئے  راکھ پل سے منشیات فروش علی رضا کو گرفتارکر لیا ہے ، گرفتار منشیات فروش سے 1180 گرام چرس برآمد  کی  گئی  ہے جبکہ ملزم  کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  جبکہ دیگر کارروائیوں  میں 2 کس شراب فروش گرفتار کر کے  48 لیٹر شراب برآمد کی  گئی ہے ۔فریش پوائنٹ سے گرفتار شراب فروش ارسلان سے 25 لیٹر شراب اور شرقی پھاٹک سے گرفتار شراب فروش اکرم سے 23 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے ۔گرفتار شراب فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔