چنیوٹ؛ معروف خطاط امتیاز حیدر شاہ نورانی کے ہاتھ سے لکھے گئے دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قران پاک کی نمائش کا افتتاح

7

چنیوٹ،12 دسمبر(اے  پی پی ): ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل محمد فاروق رشیدنے گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج چنیوٹ میں فیصل آباد کے معروف خطاط امتیاز حیدر شاہ نورانی کے ہاتھ سے لکھے گئے 40فٹ لمبے،ساڑھے 8فٹ چوڑے اور 31صفحات پرمشتمل دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قران پاک کی نمائش کا افتتاح کیا اور قران پاک کی زیارت کی۔

 اس موقع پرپیر امتیاز شاہ نورانی، پرنسپل ادارہ پروفیسر شمشاد خان، پروفیسر عمران بھی موجود تھے، نمائش میں عوام الناس، طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی اس عظیم کاوش پر ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کا شکریہ بھی ادا کیا۔

   ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے پیر امتیاز حیدر شاہ کے جذبہ ایمانی کوبھی سراہااور کہا کہ انہوں نے ہاتھ سے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید تحریر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بچے شوق سے اسے دیکھنے کیلئے آئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے  کہا کہ یہ اللہ تعالی کی سچی اور مقدس کتاب ہے، یہ حکمت سے بھری ہوئی ہے،اسے ہم اپنی زندگی میں لائیں گے تو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی فلاح پائیں گے، میری اپنے تمام دوست احبات، طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ قران پاک کو اپنی زندگیوں میں لائیں اور اسکے مفہوم کو سمجھیں اور اسکے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔