آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد

20

ہرنائی،15 جنوری (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

ان خیالات کا  اظہار  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد  نے  شہر کا دورہ  کرتے  ہوئے کیا۔انہوں نے آٹے کی دستیابی، عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی اور آٹے  کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا  کہ گندم اور آٹے کا ذخیرہ کرنے اور اسے مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد   نے  کہا کہ عوام کو سرکاری نرخ پر آٹا سمیت دیگر اشیاء فروخت یقینی بنانے کیلئے اچانک دورے کر رہے ہیں، آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔