اوکاڑہ،28جنوری(اے پی پی):چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے شاندار استقبال کے لیے اوکاڑہ سے ایم این اے چوہدری ریاض الحق ،سابق ایم پی ایز چوہدری منیب الحق، میاں یاور زمان کی زیر قیادت سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لاہور ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔قافلہ پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی دفتر سے روانہ ہوا، قافلہ میں ہزاروں کارکنان پارٹی پرچموں کے ساتھ میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں پر جوش نعرے لگاتے رواں دواں ہیں۔











