اوکاڑہ؛کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور بعد میں قتل کر کے نعش راجباہ میں پھینک دی

13

اوکاڑہ،02جنوری (اےپی پی):  گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ گارڈن ٹاؤن سے کم سن حسن علی ولد عباس کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا اور بعد میں قتل کر کے نعش راجباہ میں پھینک دی۔

افسوسناک واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلا ل نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کاحکم جاری کیا۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے عقیل اور ارشاد نامی ملزم کو گرفتار کرکےپیشہ وارانہ مہارت کی مثال قائم کردی۔دوران تفتیش ملزمان نےاپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ملزم عقیل مقتول بچے کا ہمسایہ نکلا۔