اوکاڑہ،14 جنوری(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے انتخابات برائے سال 24-2023 کے نتائج کے مطابق میاں طلعت محمود ایڈووکیٹ 725 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے ہیں ، دیگر عہدیداران میں جنید کھچی ایڈووکیٹ 751 ووٹ لے کر سیکرٹری بار ، رافعہ تبسم ایڈووکیٹ 657 ووٹ لے کرسینیئر نائب صدر، رائے آفتاب احمد ایڈووکیٹ 655 ووٹ لے کر نائب صدر، چوہدری علی زیب ایڈووکیٹ 793 ووٹ لے کرجوائنٹ سیکرٹری، عابد شہزاد ایڈووکیٹ 727 ووٹ لے کرفنانس سیکرٹری، ملک ممتاز ریحان ایڈووکیٹ 713 ووٹ لے کر لائبریری سیکرٹری اورعتیق صدیق 717 ووٹ لے کر آڈیٹر بار منتخب ہوگئے۔
چوہدری محمد ریاض چیئرمین الیکشن بورڈ نے رزلٹ اناؤنس کیاجس کے بعد وکلاء نے دھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کیا۔