ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کا جلالپورپیروالہ کا ہنگامی دورہ ، لینڈ ریکارڈ سنٹر کی انسپکشن کی

16

ملتان،05 جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ریونیو واجبات کی وصولی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے جلالپورپیروالہ کا ہنگامی دورہ کیا اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کی انسپکشن کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے افسران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ نے ریونیو وصولی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

رضوان نذیر نے کہا کہ ریونیو ریکنگ میں ضلع کو صوبے میں ٹاپ پوزیشن پر لانا مشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کو عوامی خدمت کا مرکز بنایا گیا ہے۔