بچوں کی امپلوئمنٹ (پروہبیشن اینڈ ریگولیش) ایکٹ 2021 کی ڈرافٹ پر مشاورتی سیمینار کا انعقاد

19

کوئٹہ، 19 جنوری (اے پی پی):نیشنل کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کے زیر اہتمام کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بلوچستان میں بچوں کی امپلوئمنٹ (پروہبیشن اینڈ ریگولیش) ایکٹ 2021 کی ڈرافٹ پر مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پچوں کی ملازمت کے ایکٹ 2021 کے مختلف شقوں پر شرکائکو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور شرکائسے اس ایکٹ کے بارے میں رائے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ بچوں کی ایکٹ 2021 کو اوربہتر بنایا جاسکے اور یہ بچوں کے لیے مزدوری کے حوالے سے مفید ثابت ہو۔ سیمینار میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ،چئیرپرسن این سی آر سی افشاں تحسین، ہاشم کاکڑ ممبر بلوچستان این سی آر سی،خورشید بروچہ، طارق قمر سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور، عطائمصطفٰی سینیئر لیگل ایڈوائزر این سی آر سی، شوکت علی ایڈیشنل سیکرٹری لیبر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں محمد ظاہر ڈائریکٹر لیبر اینڈ مین پاور نے شرکائکو بچوں کی ایکٹ 2021 کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں چیئر پرسن این سی آر سی نے شرکائکا شکریہ اداکیا اور باور کروایا کہ انھیں بچوں کے ایکٹ 2021 کے بارے میں جو فیڈ بیک ملا ہے کوشش ہوگی کہ انھیں اس ایکٹ کا حصہ بنایا جائے۔ اس موقع پر شرکائمیں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔