تھر فلڈ جیپ ریلی 2023 کے انتظامات مکمل، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام جاری

17

تھرپارکر،05 جنوری (اے پی پی): تھر فلڈ رلیف جیپ ریلی 2023 کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تھر فلڈ ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔ تھر فلڈ جیپ ریس میں ملک کے مشہور ریسر سلطان، نادر مگسی، زاہد علی، فلک ناز، بشیر احمد، تھر کے سلطان دھرمانی، زاہد نون سمیت دیگر سیکڑوں لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن ماروی اسپورٹس کمپلیکس مٹھی میں کی جا رہی ہے اس کے ساتھ سندہ موٹر اسپورٹس ایسوسیئیشن کی جانب سے گاڑیوں کی ٹیکنیکل انسپیکشن بھی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر موٹر اسپورٹس ایسوسیشن کے انچارج سرفراز احمد نے کہا کے یہ تھر فلڈ رلیف ریلی 2023 ہے اس لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے اس کے باوجود بھی ریسر و گاڑیوں کے مالکان تھر فلڈ رلیف کے ڈونیشن دے رہے ہیں۔

 اس موقع پر محکمہ اسپورٹس و ریلی انچارج ریحان نے بتایا کہ کل سے جیپ ریلی کا آغاز کیا جائے گا جس کے انتظامات مکمل کیے گئے. ریلی کے راستے پر بھی پولیس چوکیاں اور رضاکارانہ طور بھی لوگ مقرر کیے گئے ہیں۔