اوکاڑہ؛لاہور سے چیچہ وطنی کے درمیان گہری دھند

15

اوکاڑہ،05جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس این 5 سیکٹر1اوکاڑہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران لاہور تا چیچہ وطنی کے درمیان گہری دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر تا 50 میٹرز رہ گئی جس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہوکر رواں دواں ہے تاہم سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر موٹر ویز پولیس عوام کو دھند کے دوران سفر سے متعلق آگاہی اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کےسخت سردی میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

موٹر ویز پولیس کی طرف سے گاڑی مالکان اور ڈرائیور حضرات کو آگاہی دی جارہی ہے کہ دھند کے دوران اپنی گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں ڈرائیور حضرات سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی اور گاڑیوں اپنی  لین میں  رکھتے ہوئے  رفتار انتہائی کم رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ڈرائیور حضرات موٹر ویز پولیس  کی ہدایات پر لازمی عمل کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔اسکے علاوہ ضلع بھر میں گہری دھند اور سخت سردی کے باعث کاروباری حضرات اور دفاتر میں جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔