پاکپتن ،02 جنوری (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ کمپلیکس پاکپتن میں ریوینیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ریوینیو خدمت کچہری میں کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے سائلین کی شکایات سنیں اور شکایات کے ازالہ کے لئیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر،ڈپٹی کمشنرسید آصف حسین شاہ سمیت دیگر افسران اورسائلین کی بڑی تعدادموجود تھی۔ریوینیو خدمت کچہری کے موقع پر کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے جذبے کے تحت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔محکمہ ریونیو کے افسران و عملہ عوامی مسائل کی جانب خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا جائے۔عوامی مسائل کے حل میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال اور درستگی نام سمیت دیگر ریونیو سروسز کے متعلق عوامی شکایات سنیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود کی افسران کو ہدایت۔کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے زیر تعمیرسرکٹ ہاؤس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ترقیاتی کاموں کو جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔سرکٹ ہاؤس کی تعمیر میں کوالٹی میٹریل استعمال کیا جائے۔بابا فریدالدین مسعود گنجشکرؒکے دربار پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔











