خوشاب؛ پولیس بھرتی کے سلسلہ میں تحریری امتحان کے لیےبھرپور انتظامات مکمل

26

جوھرآباد ، 04 جنوری( اے پی پی ):آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی، چیئرمین خوشاب پولیس بھرتی بورڈ کے احکامات کی روشنی میں  ڈی پی او اسدالرحمن کی نگرانی میں پولیس بھرتی کے سلسلہ میں تحریری امتحان کے لیےبھرپور انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں، تحریری امتحان کے دوران سیکورٹی کے ساتھ ساتھ میرٹ کو یقینی بنانے  کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 تمام امیدواران کی امتحانی مرکز میں داخلہ سے قبل بائیومیٹرک ویریفکیشن اور کریمنل ریکارڈ کی ویری فکیشن عمل میں لائی جائے گی۔ امتحانی مرکز میں کسی بھی قسم کی امدادی مواد اور نقل کی کوشش پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تحریری امتحان کے تمام مرحلے کو کیمروں کی کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا۔

 ڈی پی او اسدالرحمن نے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بھرپور طریقہ سے نبھائیں گے۔