دھند کے طوفان سے زندگی مسلسل مفلوج،ٹریفک کے نظام میں مشکلات

20

نوشہرہ ورکاں،04  جنوری (اے پی پی):پنجاب بھر کے اکثریتی علاقوں میں  موسمی آفات میں شامل دھند کے طوفان سے زندگی مسلسل مفلوج چلی آ رہی ہے کئی روز  سے سورج   کی آنکھ مچولی سے ہی گزارا ہو رہا ہے اور دھند کے شدید طوفان میں شاہراؤں پر ٹریفک کے نظام میں مشکلات اور  روڈ حادثات کے معمولات کے علاوہ شدید سردی سے  جانوروں کی اموات کا سلسلہ بھی بڑھا ہوا ہے۔

 کئی روز سے جاری دھند کے طوفان سے جہاں سردی بڑھنے سے انسانی زندگی کی مصروفیات میں مشکلات کا سامنا ہو گیا ہے وہاں جانوروں کے لیے چارے کے حصول میں مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں،دن بھر میں اور رات کے پہلے پہر میں  ہی دھند کا موجود رہنا معمول بن چکا ہے اور دن گئے تک دھند کے طوفان کا ماحول میں موجود رہنا مسائل اور مشکلات کے بڑھنے کی بنیاد بن چکا ہے،دھند کے طوفان کا اندرون آبادی پر بھی وار جاری ہے اور جگہ جگہ سردی کی شدت سے پریشان افراد مہنگے داموں ایندھن خرید کر آگ سینکتے نظر آتے ہیں ۔

  دوسری طرف سوئی گیس کا پریشر کم ہونے کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔