خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس طلب، 12نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا

7

پشاور،03 جنوری(اے پی پی ): خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس  طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان   کریں گے۔

 اجلاس کے لیے 12 نکاتی ایجنڈا تیار  کیا گیا ہے ۔ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی جبکہ محکمہ خزانہ میں انٹرنل یونٹ کے قیام کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی ۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو  توانائی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔