دنیا کو معدنیات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، مصدق ملک

6

ریاض،13 جنوری (اے پی پی): وزیر پیٹرولیم و معدنیات مصدق ملک نے کہا کہ  دنیا کو معدنیات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں جاری تین روزہ فیوچر منرلز فورم سے خطاب میں کیا۔انہوں نے  فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں تین روز تک  جاری رہی جس میں دنیا بھر میں معدنیات کی دریافت اور ان کو بطور وسائل استعمال کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے سمیت تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔فیوچر منرلز فورم کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے کان کنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ کلیدی کردار نبھانے سمیت دنیا بھر میں معدنیات کو دریافت کرکے ان کو بطور وسائل استعمال کرنے کے طریقوں کو فروغ دینا تھا۔

فورم میں معدنیات کے ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو عالمی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروکار لایا جاسکتا ہے۔

تین روز جاری رہنے والے فورم میں چھ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ 130 ممالک کی 150 کان کنی کی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے تھے۔