دیپالپور؛تھیلیسیمیا فائٹر علی حسنین کا خواب پورا، ایک  دن کیلئے ا ایس ڈی پی بنا دیا گیا  

22

دیپالپور،14 جنوری (اے پی پی ):جگنو ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسمیا میں مبتلاء ننھے بچوں کو جہاں بلڈ فراہم کیا جا رہا ہے وہاں انکی خواہشات کی تکمیل کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،تھلیسمیا فائٹر ننھے بچے علی حسنین کی خواہش پنجاب پولیس نے پوری کر دی، ننھے علی حسنین کو ایک دن کے لئے ایس ڈی پی دیپالپور سرکل بنا دیا گیا، پولیس وردی میں ملبوس علی حسنین نے ایس ڈی پی او آفس میں اے ایس پی مننزہ کرامت کے ہمراہ سائلین کے مسائل سنے، تھانہ صدر دیپالپور کا ملاحظہ کیا، ریسکیو آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا، ریسکیو آفس پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں نے سلامی پیش کی، تھانہ صدر پہنچنےبپر ایس ایچ او نے استقبال کیا اور ننھے علی حسنین کو تھانہ کا دورہ کرایا۔

 علی حسنین کے والد نے تھیلیسمیا میں مبتلاء علی حسنین کی خواہش پوری کرنے پر ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل مننزہ کرامت کا شکریہ ادا کیا ۔ایس ڈی پی اومنزہ کرامت کا کہنا تھا کہ عوام الناس ان ننھے اور معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنے خون کے عطیات جمع کرائیں تاکہ اس بیماری میں مبتلاء بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔