چترال؛ شاہ میران گاؤں کے باسیوں نے مارخور کو پکڑ کر  محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا

27

چترال،14 جنوری (اے پی پی ): چترال گول نیشنل پارک سے خوراک کی تلاش میں آئے پندرہ سالہ مارخور کو  شاہ میران گاؤں کے باسیوں نے   پکڑ کر واپس محکمہ جنگلی حیات کے حوالہ کیا اور اسے دوبارہ چترال گول نیشنل پارک میں چھوڑا دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ  مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے جبکہ  چترال کا کشمیر مارخور دنیا بھر میں مشہور ہے۔اس کے شکار کیلئے ہر سال بین الاقوامی سطح پر بولی لگتی ہے، پچھلی بار ایک مارخور کے شکار کیلئے ہنٹنگ ٹرافی کا پرمٹ ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض جاری کیا گیا۔