ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی جانب سے سال 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری،4200 سے زائد ایمرجنسیز پر رسپانس کیا

20

نوشہرہ ورکاں،02 دسمبر ( اے پی پی):ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی جانب سے سال 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی کارکردگی 2022 میں انتہائی شاندار رہی، سال 2022 میں تحصیل بھر میں 4200 سے زائد ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا جس میں 1390 ٹریفک حادثات،1190 میڈیکل یمرجنسیز،105 فائر ایمرجنسیز،25 ریسکیو اپریشنز،1470 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقلی  کیا گیا، جن میں 90 سے زائد متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے جوانوں نے تمام ایمرجنسیز پہ بروقت رسپانس کر کے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے سینکڑوں قیمتی جانیں اور فائر ایمرجنسیز میں کڑوروں روپے مالیت کے اثاثہ جات بچائے۔ چھے عورتوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے  ایمبولینس میں انکی زچگی بھی احسن انداز سے کروائی  گئی ہے،اسکے علاوہ مصیبت کا شکار پرندوں اور جانوروں کو بھی ریسکیو کیا اور پوری جانفشانی سے فرائض سر انجام دئیے۔

ریسکیو 1122 نے مختلف پروگراموں کے علاوہ خاص ایام جس میں محرم الحرام،عید میلادالنبی،چود اگست،سپورٹس ایونٹز کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل کور بھی فراہم کیا۔ریسکیو 1122 کی عوامی آگہی ٹیم نے سال 2022 میں مختلف ادارہ جات کے دس ہزار سے زائد افراد کو فرسٹ ایڈ کی تربیت بھی دی۔

اس حوالے سے ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے انچارج عرفان موسی کا کہنا ہے کہ سال 2022 کی طرح ریسکیو جوان مزید ہمت،لگن اور پیشہ وارانہ مہارت سے فرائض سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں اور عوامی خدمت کا سفر بہتر انداز سے جاری رہے گا، انکی جانب سے ملک و قوم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔